جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بلاول کا خون خرابے کا بیان افسوسناک ہے: حنیف عباسی

تازہ ترین
بلاول کا خون خرابے کا بیان افسوسناک ہے: حنیف عباسی

بلاول بھٹو زرداری اور حنیف عباسی— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا خون خرابے کا بیان افسوس ناک ہے، میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، جو فیصلے ابھی ہونے والے ہیں ان پر اتنی جلدی غصہ کر جانا مناسب نہیں۔

راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ہمارے لیے قابلِ احترام اور اتحادی ہیں، جنرل الیکشن اپنے وقت 2029ء میں ہی ہوں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کئی دفعہ کہا کہ پیپلز پارٹی پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گی، بڑے آئینی عہدوں سمیت کئی جگہ ان کی حکومت بھی موجود ہے، اتنے عہدے ہونے کے باوجود بندہ مطمئن نہیں تو اس کا دوسرا طریقہ کار ہے۔

بلاول بھٹو نے پورے پاکستان کو دھمکی دی، کیا عزیر بلوچ سے خونریزی کرانی ہے؟: خالد مقبول

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جتنی قانون سازی ہوئی ہر جگہ انہوں نے اسٹمپ کیا، اگر 28 ویں ترمیم آئی تو بلاول اسٹمپ کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ صوبوں کا ابھی کسی جگہ فیصلہ نہیں ہوا، صوبوں کا فیصلہ جب ہو گا تو پارلیمنٹ میں بحث بھی ہو جائے گی، صوبوں کی بات 30 سال سے سن رہے ہیں، ابھی تک نہیں بنے تو ہو سکتا ہے نہ بنیں اور اگر صوبے بننے ہوئے تو شاید 3 ماہ میں بن جائیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ