ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا کی آبنائے ہرمز میں سمندری ڈرون تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کی تردید

تازہ ترین
امریکا کی آبنائے ہرمز میں سمندری ڈرون تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کی تردید

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون تباہ کرنے سے متعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے دعوے کی تردید کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے تمام بغیر پائلٹ بحری جہازوں کا حساب موجود ہے، جن میں جدید سمندری ڈرونز کا ایک اسکواڈرن بھی شامل ہے، جو سینٹ کام کی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں گشت کر رہا ہے۔

ایران کا آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

اس سے قبل ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں سرگرم امریکی سمندری ڈرون کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ سمندری ڈرون سے متعلق تفصیلات و شناخت ظاہر نہیں کی گئیں۔

دریں اثناء ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 آئل ٹینکرز ان علاقوں سے گزرنے کے بعد بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنہیں ایران ممنوعہ قرار دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ انہوں نے 2 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے ممنوعہ راستوں کے ذریعے گزرنے کی کوشش کے دوران روکا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ