جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت: لاپتہ ہونیوالا ہیلی کاپٹر گر گیا، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

تازہ ترین

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں لاپتہ ہونے والا ہیلی کاپٹر گر گیا، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جوشی مٹھ اور بدری ناتھ کے درمیان پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر، جس میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے، لاپتہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے وزیرِاعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کی تصدیق کی ہے، ممکنہ طور پر خراب موسم حادثے کی وجہ بنا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے برف باری کے دوران مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر بدری ناتھ سے پرواز کی تھی، تاہم ہاتھی پربت کے قریب اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

حادثے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے ریاستی ریسکیو ٹیموں اور بھارتی فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ