Browsing Category
Urdunews
رحیم یار خان: کچے میں آپریشن، 10 ڈاکو ہلاک، 46 گرفتار
رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن 42 ویں روز میں داخل ہو گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک 10 ڈاکو ہلاک، 46 گرفتار اور 18 سرینڈر کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 9 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا…
اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل کے وکیل پر عدالت برہم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے جونیئر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی…
روس نے 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی
روس نے 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما اور امریکی صحافی بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق روس نے متعدد امریکی سینیٹرز اور سابق امریکی سفیر پر بھی پابندی…
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے 15 مقامات پر چھاپے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد دہشتگردی فنڈنگ کیس کی آڑ میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ضلع پونچھ، جموں اضلاع، اننت ناگ، پلوامہ، کپواڑہ اور سری نگر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب حریت کانفرس نے سرینگر میں جی 20 اجلاس کے…
پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس انوار الحق نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔فیصل آباد کے 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر…
سابق ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم سیگفریڈ ایکمین کا واجبات کی ادائیگی کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے واجبات کی ادائیگی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دے دیا۔سیگفریڈ ایکمین نے 2 روز قبل ایک سال کا معاوضہ نہ دیے جانے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں واجبات کے حصول کے لیے جو…
سوڈان: متحارب فوجی فریقین کے درمیان آج نئے جنگ بندی معاہدے کا اعلان متوقع
سوڈان کے متحارب فوجی فریقین کے درمیان سعودی شہر جدہ میں مذاکرات جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق متحارب فوجی فریقین کے درمیان آج نئے جنگ بندی معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔سوڈان میں فوجی فریقین کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا…
پشاور: بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل
پشاور میں بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں کم عمر بچوں کو دکان میں موبائل فونز استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے فقیرآباد میں بچوں کو کرائے پر موبائل فون…
یوکرینی دارالحکومت کیف میں روس کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات کو روسی ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔اس حوالے سے یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی فوج کی جانب…
کچھ کالی بھیڑیں ہاکی فیڈریشن اور حکومتی عہدیداروں کو گمراہ کر رہی ہیں، محمد ثقلین
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین نے کہا ہے کہ کچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جو ہاکی فیڈریشن اور حکومتی عہدیداروں کو گمراہ کر رہی ہیں۔محمد ثقلین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ہے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات اور تنازعات مل…
جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان
نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔اس حوالے سے ترجمان نے…
شادی پر میڈیا کی توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی، شعیب ملک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ شادی کے موقع پر تمام توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی، اہلیہ ، بیٹے اور کرکٹ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ایک سوال کے…
آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں37، اسلام آباد میں 36، مظفر آباد میں 35، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 31…
عمران خان کی طبیعت ناساز، شوکت خانم میں طبی معائنہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رات گئے طبیعت ناساز ہونے پر چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ عمران خان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں رات گئے شوکت خانم اسپتال لایا…
پاک ایران تعلقات پر امریکا کا تبصرے سے گریز
امریکا نے پاک ایران تعلقات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 20 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں امریکا ہی آگے رہا۔ترجمان کے مطابق…
عرب لیگ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
سعودی عرب کے شہر جدہ میں 32 واں عرب لیگ سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، متفقہ اعلامیہ میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کا اعادہ کیا گیا اور سوڈان کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا۔عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین، سوڈان، یمن،…
مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ گزشتہ رات ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ہوٹل میں لگی تھی۔آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔پاکستان قونصل…
مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چُھپےدہشت گرد حوالے کریں۔لاہور…
ملک دشمنوں نے سازش کی کوشش کی، عطا تارڑ
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپنے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کو چھپانے کے لیے ملک دشمنوں نے سازش کی کوشش کی۔گوجرانوالہ میں یومِ استحکام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے کارکنان نے جو…
زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان کا پارٹی رہنماؤں سے ہدایات لینے کا اعتراف
لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان اور رہنماؤں کے نمبر ٹریس کرلیے ہیں، چند ملزمان کے پی میں رہنماؤں سے ہدایات لے رہے تھے۔پنجاب کے ملزمان اعجاز چوہدری…