ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چُھپےدہشت گرد حوالے کریں۔

لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈرشپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تسلیم کرو کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کے خلاف جنگ کے برابر ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.