ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط میں تاخیر سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر دستخط میں تاخیر سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ فنڈز کے سیاسی مقاصد سے متعلق آئی ایم ایف نے کوئی یقین دہانی نہیں مانگی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں التواء کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے وجہ سامنے آ گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ ایسے کسی خدشے کا کبھی اظہار نہیں کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈ کسی مقصد کیلئے استعمال نہیں کیے جاسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.