ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجروں کے ٹرائل کا عمل شروع ہوچکا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور مجروں کے ٹرائل کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، اس موقع پر انہیں 9 مئی کے یوم سیاہ کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران اجلاس مادر وطن کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کی یادگار پر پھول رکھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمے داروں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

جنرل عاصم منیر نے جناح ہاؤس اور ایک فوجی تنصیب کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے عوام ہیں، فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کےخلاف عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دشمن قوتیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے فیک نیوز اور پروپیگنڈے سے کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے ایسے تمام حربوں کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی، پاک فوج کی طاقت اس کے عوام ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.