ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

وزارت اقتصادی امور نے 10 ماہ کی بیرونی فناسنگ کے اعداد و شمار پیش کردیے

وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ جولائی 2022ء تا اپریل 2023ء تک 15 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی بیرونی فناسنگ ہوئی۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق اس میں دوست ممالک کے 6 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق قرض کی ری فنانسنگ میں چین اور سعودی عرب سے 3، 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے چینی قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے، اسے غیر ملکی کرنسی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 23-2022 کے دوران قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مالیاتی انتظامات کیے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق حکومت زرمبادلہ ذخائر کی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.