ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

عمران خان کی 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 22 مئی کو حاضری کا نوٹس بھیج دیا۔

عمران خان نے نیب کے نوٹس کا تحریری جواب بھجوادیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

لیکن عمران خان نے 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری دینے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیب راولپنڈی دفتر میں 23 مئی کو صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.