جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

جہلم: غیرت کے نام پر دوست کے ساتھ مل کر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

جہلم میں غیرت کے نام پر بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں کوٹھا پرانا میں بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے لڑکی موقع پر…

ایم کیو ایم ظالمانہ اقدامات پر عمل نہیں ہونے دے گی، کنور نوید

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے ظالمانہ اور لوٹ مار پر مبنی بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کیا، ایم کیو ایم ظالمانہ اقدامات پر عمل نہیں ہونے دے گی۔انھوں نےیہ بات کراچی میں متحدہ…

آفاق احمد کا فاروق ستار کا نام پیغام

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا وفد سابق سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پہنچ گیا، آفاق احمد کا پیغام بھی پہنچایا۔ مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کا وفد، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی…

وزیراعظم کراچی میں بجلی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیں، ایم کیو ایم

وزیراعظم عمران خان کراچی میں بجلی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیں، وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبہ کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی…

کراچی سے کشمیر تک کڑاکے کی سردی، کہیں برف باری، کہیں بارش

کراچی سے کشمیر تک جاڑا دھوم مچارہا ہے، ملک کے ایک حصے میں برف باری نے سیاحوں کا موڈ بنا رکھا ہے تو دوسری جانب دوسرے حصے میں بارش نے سیلابی صورتِ حال پیدا کردی ہے، چمن میں بارش سے آئے سیلاب میں کئی مکانوں کی چار دیواریاں بہہ گئیں۔چمن اور…

عمران خان کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکا دینے والے عمران خان کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا۔ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ آڈٹ رپورٹس اور پی ٹی آئی کی…

عمران خان دوسروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں، اپنا حساب بھی نہیں دیتے، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور اپنا حساب بھی نہیں دیتے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان خود کو ماورا…

جوہانسبرگ ٹیسٹ: دوسرے روز جنوبی افریقہ 229 رنز بناکر آؤٹ

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک بھارت نے دو وکٹوں پر 85 رنز بنالئے۔جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقی کی ٹیم 229 رنز…

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ رات اور صبح میں متعدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع…

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سرخرو ہوئی، فواد چوہدری

وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات عیاں ہوگئی کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہے، تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے…

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی تفصیلات میں تضاد سامنے لے آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں کمیٹی حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں تضادات سامنے لے آئی۔کمیٹی کے مطابق پی ٹی آئی کو 1414…

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، حافظ حمداللّٰہ

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چوری پکڑی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم نے اسکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس رپورٹ پر ردعمل دیتے…

کے پی گورنمنٹ سیکٹر میں تو کوئی کام ہو ہی نہیں رہا، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنمنٹ سیکٹر میں تو کوئی کام ہو ہی نہیں رہا، کے پی کے سرکاری اسپتالوں میں کوئی ایکسرے مشین کام کرتی ہے نا آکسیجن کا نظام ہے۔سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز سے…

عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل…

آج سندھ میں کورونا کے 464 نئے کیسز، 2 مریضوں کا انتقال

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15003…

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے

عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے، نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر طبی استثنیٰ کی تصدیق کی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹینس اسٹارجوکووچ نےایئرپورٹ پر سامان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ نووک جوکووچ…

ملکہ کوہسار مری میں برف ہی برف، نظارے حسین

ملکہ کوہسار مری میں برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑوں اور وادی کے دلکش مناظر سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔مری میں سیزن کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی وادی نے سفید چادر اوڑھنا شروع کردی۔ ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح برفباری…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 503 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 503 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 390 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 390 رہی۔ملک میں…

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ: ملزمان کے فرار کا ڈیجیٹل میپ تیار، پولیس

پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا جائے وقوع سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر لاہور میں…