Browsing Category
Urdunews
نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کر کے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔نواب اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان بلوچستان میں بڑے جلسے میں کریں گے۔اسلم رئیسانی کا…
کے پی کے کورونا فنڈز میں فراڈ ادائیگی کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کے کورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپے کی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگیاں پائی گئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں،…
چنیوٹ میں بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو وائرل
پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچےکی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے پر بچے کو پکڑ لیا۔سامنے آنےوالی ویڈیومیں بچےکو گنےسے لدی ٹریکٹرٹرالی سڑک پر چلاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو…
سیلفی لیتے ہوئے لڑکی جھولے سے گر کر جاں بحق
سیلفی لینے کے شوق میں لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے گلشن اقبال پارک میں جھولے سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے جھولے سے گری۔ لڑکی کی ہلاکت کے بعد پارک کو بند…
اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، طالبان کی کوشش ہے ٹی ٹی پی اور موجودہ حکومت میں معاملات طے پاجائیں۔پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے…
سندھ میں کورونا کے 3 ہزار 739 نئے کیسز رجسٹرڈ، 17 مریضوں کا انتقال
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے۔ اس طرح اموات کی تعداد 7 ہزار 727 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے اور 3 ہزار 739 افراد میں کورونا مثبت آیا۔صوبے میں کورونا کی صورتحال…
کورونا وبا پر ایک اور گیت سامنے آ گیا
کورونا وائرس کی وبا پر ایک اور گیت سامنے آ گیا، جس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔گیت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اس عالمی وباء سے احتیاط کرتے ہوئے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے چاہنے والوں…
پاک جاپان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن، کراچی میں دو اہم تقریبات
پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا، اس موقع پر کراچی میں قونصل خانہ جاپان اور پاکستان بزنس فورم کے تحت دو اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے کی پہلی تقریب پاکستان کے ساتھ کام کرنے والی 21…
مجھے کہا گیا عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مجھے آج کہا گیا ہے عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے…
بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا
پنجاب کے شہر بہاول نگر میں بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا۔پولیس کے مطابق گرم گھی سے لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد جسم جھلس گیا۔متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، ملزم موقع سے فرار…
ابوظبی حملے میں شہید معمور داوڑ شمالی وزیرستان میں سپردخاک
ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے میں شہید معمور داوڑ کو شمالی وزیرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ شہید معمور داوڑ کی نمازِ جنازہ میں علاقے کے عمائدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ معمور داوڑ کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے…
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 27 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔ای سی پی کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 12 فروری کو جاری…
رانا شمیم نے بیان حلفی میں سچ بیان کیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے بیان حلفی میں سچ بیان کیا ہے، اس وقت کے چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم کو باہر نہ آنے دینے کا کہا۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے…
لاہور دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور کے انار کلی بازار میں سرکلر روڈ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہے، دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گيا تھا، دھماکے کی جگہ پر دو فٹ گہرا گڑھا…
دادو: 2 روز قبل اغواء کی گئی 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
سندھ کے شہر دادو کے علاقے میہڑ میں دو روز قبل اغواء کی گئی 16سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے گمشدگی کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نےکارروائی نہیں کی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے…
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو وزارت سے مستعفی ہوگئے
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو وزارت سے مستعفی ہوگئے، بطور وزیر استعفیٰ منظور نہیں ہوا لیکن بطور چیئرمین نجکاری کمیشن استعفیٰ منظور ہوگيا۔سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن بورڈ تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع…
جماعت اسلامی کراچی کا بلدیاتی قانون کے خلاف اتوار 23 جنوری کو جلسہ کا اعلان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اتوار 23 جنوری کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے کراچی کے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لئے دھرنا دیا ہے۔ وہ گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ…
پشاور یونیورسٹی روڈ کی مین سیوریج لائن میں گیس دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا
پشاور یونیورسٹی روڈ کی مین سیوریج لائن میں گیس دھماکہ ہواہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیوریج لائن میں تین دھماکے پہلے بھی ہوچکے ہیں ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدام کی بناء سیوریج لائن میں دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور…
بلاول کا کسانوں سے اظہارِ یکجہتی، کسان مارچ کا بھی اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کسان مارچ، ٹریکٹر مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے حوالے سے…
سرگودھا کے گاؤں میں حوالات میں ملزم پر پولیس کا مبینہ تشدد
پنجاب کے شہر سرگودھا میں سٹی تھانے میں گرفتار ملزم کو پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ نواحی گاؤں 71 کے رہائشی جاوید نامی شخص کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے جاوید کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈی ایچ کیو اسپتال…