جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

شہرِ قائد میں گِرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 63 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔کراچی میں تیز ہواوں…

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، ایک آڈیو ٹیپ کئی دن میڈیا کی زینت اور موضوعِ بحث بنی، جب اس کا فرانزک کیا گیا تو وہ جعلی ثابت ہوئی۔قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی…

سانحۂ مری، NDMA کے قانون پر مکمل عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحۂ مری کی تحقیقات کی درخواست نمٹا دی اور حکم دیا ہے کہ این ڈی ایم اے کے قانون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سانحۂ مری…

پی این ایس عالمگیر کینیا پہنچ گیا

پی این ایس عالمگیر اپنے دورۂ افریقا کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ کینیا کی بندرگاہ ’’ممباسا‘‘ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مشن کمانڈر نے کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سےباہمی…

نہیں بتانا چاہتا دہشتگرد کہاں رکے، کہاں کھانا کھایا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتانا چاہتا کہ دہشت گرد کہاں رکے اور انہوں نے کہاں کھانا کھایا۔سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خون دینا اور خبر دینا 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ان…

انسانوں کی نقل اتارنے والا روبوٹ

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسان سے مشابہہ چہرہ انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتا دکھایا گیا ہے۔کئی لوگ تو یہ چہرہ دیکھ کر بے وقوف بن گئے اور اسے اصل انسانی چہرہ سمجھ بیٹھے کیونکہ اس روبوٹک چہرے کے…

لاہور دھماکا، 13 زخمی زیرِ علاج، شواہد جمع

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ، انارکلی بازار میں گزشتہ روز رش کے دوران ہونے والے دھماکے کے 13 زخمی میؤ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔میؤ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے 12 زخمیوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔تباہ شدہ 5 موٹر سائیکلیں اور 1…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہلکار بھی کورونا کا شکار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک عدالتی اہلکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کے ریڈر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال کے بعد چیف جسٹس…

کراچی میں کل سے سردی بڑھنے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 27 جنوری تک شہر سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ آنے والی سردی کی لہر کے دوران رات میں درجہ حرارت8 سے 10 ڈگری سینٹی…

طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل، محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے کو ئٹہ کے علاوہ…

کراچی میں کورونا شرح ساڑھے 46 فیصد سے متجاوز

پاکستان اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 46 فیصد سے متجاوز ہو گئی۔محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 46 اعشاریہ 58 فیصد پر جا پہنچی ہے۔محکمۂ صحت کے ذرائع کا…

پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے، کئی طاقتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے…

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کےنام سے موجود ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نامعلوم…

اسلام آباد،ضلع کچہری کے 15 ججز ،58 عدالتی اہلکارکورونا میں مبتلا

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز اور عدالتوں کے 58 اہلکارکورونا میں مبتلا ہوگئے۔عدالتی ذرائع کے مطابق 15 ججز کے علاوہ دیگر 58 عدالتی اہلکار کے کورونا کا شکار ہوجانے کے بعد عدالتیں آج کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے…

کورونا شرح 13 فیصد کے قریب، مزید 23 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)…

کیا مریم نواز نے بیٹے کو تحفے میں 14 کروڑ کی گاڑی دی؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر مہنگا تحفہ دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز تحفے میں دی ہے جو پنجاب میں رجسٹرڈ…

کورونا شرح 13 فیصد کے قریب، مزید 23 اموت

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)…

کراچی پورٹ پر ریت میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا

کراچی پورٹ پر پھنسے جہاز ’’ایملی 2 ‘‘ کو ریت سے نکال لیا گیا۔پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینر شپ جمعرات کو بندرگاہ کے چینل میں پھنس گیا تھا اور گزشتہ روز اس کو نکالنے کے لیے کی جانے والی پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔کراچی پورٹ پر آنے والے کنٹینر…

پاکستان کو عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد حصہ دیا، اینجلا ایگلر

پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کی 4 کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم کیں۔اینجلا ایگلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس کی صلاحیت اور استعداد کی وجہ سے عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد…

بلدیاتی الیکشن میں ہار کا تصور بھی نہیں تھا، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کا تصور بھی نہیں تھا، ایسا خوفناک الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آخر تک پتا نہیں چل رہا تھا کہ کون ساتھ ہے اور کون…