بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چنیوٹ میں بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچےکی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے پر بچے کو پکڑ لیا۔

سامنے آنےوالی ویڈیومیں بچےکو گنےسے لدی ٹریکٹرٹرالی سڑک پر چلاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں بچےکو کھیتوں میں ٹریکٹر چلاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر پولیس نے بچےکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے، بچے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکو تحویل میں لیے جانے کے بعد بچےکا والد فرار ہے، جسے تلاش کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.