جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

لاہور میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور کے علاقے بستی سیدن شاہ میں نوجوان نے تعلقات برقرار نہ رکھنے کی رنجش پر خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔صوبائی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی سنگین جرم ہے، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے…

کراچی: وکیل کی اہلیہ سمیت سسرالیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی

کراچی میں گھریلو تنازع پر وکیل نے سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔ اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں منصور نامی وکیل نے اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس سے اُس کی…

عسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گر سکتی تھی، فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گر سکتی تھی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست کی پلیئر ہے، وہ کیسے نیوٹرل…

حاکم علی زرداری کی اہلیہ زریں آرا کو نواب شاہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ مرحومہ زرین آرا کی تدفین ان کے آبائی شہر نواب شاہ میں کی جائے گی۔والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بیٹے آصف علی زرداری، پوتے بلاول بھٹو زرداری، پوتیوں آصفہ بھٹو زرداری اور…

آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ تھیں۔خاندانی ذرائع نے حاکم علی…

این اے 245 ضمنی انتخاب: فوج تعینات کی جائے، متحدہ کی درخواست

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خط ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی…

پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت

پاکستان نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں پلواما اور بارہ مولا میں قتل کیا گیا۔ صرف رواں سال 113…

طویل جلا وطنی کے بعد متحدہ رہنما سابق وفاقی وزیر بابر غوری آج کراچی پہنچیں گے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کا طویل جلا وطنی کے بعد جمعرات کی شام امریکا سے وطن واپسی کا پروگرام ہے۔نمائندہ جیو نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے بابر خان غوری نے بتایا کہ وہ دو…

نیب اصلاحات کا فائدہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب اصلاحات کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کو ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے…

کراچی میں بارش کا پہلا اسپیل، سب سے زیادہ ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ

کراچی میں مون بارش کا پہلا اسپیل بدھ کی شام کو شروع ہوا، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر میں بھی بارش ہوئی، جبکہ گارڈن، بہادرآباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش کا سلسلہ…

عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔اینٹی کرپشن کی دو خصوصی ٹیموں نے عثمان بزدار کے بھائیوں عمر، طاہر، جعفر اور ایوب کی…

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹس کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے…

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا

حکومتِ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے۔…

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موٹر سائیکلز پھسلنے سے متعدد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا، مون سون کی پہلی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ملیر میمن گوٹھ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے کیٹل فارم کی کچی دیواریں،کئی دکانوں کے شیڈز گرگئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیٹل فارم کی دیوار…

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کا نیا فارمیٹ 6 ٹی متعارف کروادیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ (Sixty) متعارف کروادیا۔سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ 10، 10 اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین جاری کردیے،…

خیبرپختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا حکومت کا ای گورننس سسٹم کی طرف ایک اور انقلابی قدم، صوبائی حکومت نے سمری آٹومیشن سسٹم (ای سمری سسٹم) متعارف کروا دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ای سمری سسٹم کا باضابطہ اجراء کیا۔یہ سسٹم وفاق سمیت کسی بھی صوبائی…

پیٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے کی بات چل رہی ہے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مزید 50 روپے فی لٹر تک پیٹرول مہنگا کرنے کی بات چل رہی ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  شوکت ترین نے کہا کہ اسحاق ڈار کی…

لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔لاہور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دال چنا کی قیمت 162 سے بڑھا کر 190 روپے کلو کردی گئی ہے۔ سفید چنا کی قیمت 215 سے بڑھا کر 300 روپے کلو، دال مسور کی قیمت 215 سے بڑھا کر…

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری پر درج مقدمہ خارج، تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔عدالت نے اداروں کے خلاف بیان پر ایمان مزاری کے خلاف اخراجِ مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایمان مزاری اپنے کلمات…

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے کتنے مطمئن؟ سروے کے نتائج سامنے آگئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے کس قدر مطمئن ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے 116 ممالک میں رہنے والے 10 ہزار پاکستانیوں کی رائے جاننے کا سروے کیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس پر بینک نے سروس…