بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کراچی میں انتقال کرگئیں۔ 

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ تھیں۔

خاندانی ذرائع نے حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ 

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں، وہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

دوسری جانب آصف علی زرداری اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔

حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ مرحومہ زرین آرا کی تدفین ان کے آبائی شہر نواب شاہ میں کی جائے گی۔

تدفین میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، محترمہ فریال ٹالپر، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما کراچی سے خصوصی فلائٹس سے نواب شاہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کے والد معروف سیاستدان مرحوم حاکم علی زرداری کی دو شادیاں تھیں۔ دونوں بیگمات کے نام بلقیس بیگم اور زرین آرا ہیں۔

حاکم علی زرداری کا انتقال 24 مئی سال 2011 میں ہوا۔ وہ 1972 سے 1977، 1988 سے 1990 اور 1993 سے 1996 تک تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.