جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

قومی اسکواڈ میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں، یاسر شاہ

ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے یاسر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے، کہا کہ قومی اسکواڈ میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔ راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے کوشش کر رہا…

مانچسٹر: ای ٹکٹ بروقت جاری نہ ہونے پر عازمین حج پرواز نہ کرسکے

کونسل آف برٹش حجاج کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سے ای ٹکٹ بروقت جاری نہ ہونے پر عازمینِ حج سعودی عرب کے لیے پرواز نہ کرسکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حال ہی میں آن لائن پورٹل سسٹم شروع کیا جس میں چند ہفتوں کے دوران چند عازمین کو بکنگ کی…

دورہ سری لنکا کیلئے ٹریننگ کیمپ کا پہلا روز، کھلاڑیوں کا طویل پریکٹس سیشن

دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں نے پہلے روز 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کردیں۔قومی…

روسی فوج کا یوکرینی شہر سیوردونیتسک پر قبضہ، شہر کے میئر کی تصدیق

روسی فوج نے کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے اہم مشرقی شہر سیوردونیتسک پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔ شہر کے میئر نے سیوردونیتسک پر روسی قبضے کی تصدیق کردی۔خیال رہے کہ ماریوپول کے بعد سیوردونیتسک پر قبضے کو روس کی بڑی اور اہم…

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

سندھ کے شہر میرپور خاص میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کی وڈیو وائرل ہوگئی۔میرپور خاص میں ایم پی اے ہری رام کے بیٹے کرن کمار ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی بلقیس ایدھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔کرن…

سندھ، بلدیاتی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جبکہ الیکشن کمیشن نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا دورانیہ ان پولنگ اسٹشینوں پر بڑھایا جائےگا جہاں پولنگ کا…

کراچی میں مصروفیات، بلاول بھٹو لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔ کراچی سے موصولہ اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دادی کے انتقال کی وجہ سے کراچی میں مصروف رہے۔پی ٹی آئی رہنما…

امیدواروں کے غلط نام یا نشان پرنٹ ہونیوالے وارڈز میں پولنگ ملتوی

الیکشن کمیشن نے سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے غلط نام یا نشان پرنٹ ہونے والے وارڈز میں پولنگ ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے…

سعودیہ کا آرمی چیف کیلئے’میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ کا اعزاز، وزیر اعظم کی مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو مبارک باد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل…

مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر شوکت یوسفزئی کا ردعمل

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کیا موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی مولانا فضل الرحمٰن خود کو سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نہیں ڈالروں نے…

جہاں انتخابات متاثر ہوئے، وہاں نئی تاریخ کااعلان ہو گا: الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ آج جہاں الیکشن متاثر ہوا وہاں دوبارہ انتخابات کی نئی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ سندھ میں 14 اضلاع کے 9 ہزار سے…

کندھ کوٹ: پولنگ کے عملے کے 7 افراد اغواء

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کی یو سی درڑ پولنگ اسٹیشن نمبر 28 نہال جعفری سے پولنگ کے عملے کو اغواء کر لیا گیا۔کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے ڈاکو پولنگ کے عملے کے 7 افراد کو اغواء کر کے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

غریب عوام کیلئے ٹرین مارچ کر رہے ہیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم غریب عوام کے لیے ٹرین مارچ کر رہے ہیں۔ملتان میں ٹرین مارچ کی روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان جل…

خیرپور: ایک ٹانگ سے معذور شخص نے ووٹ ڈالا

خیرپور میں ایک ٹانگ سے معذور شخص نے بھی ووٹ ڈال کر قومی فریضہ ادا کیا۔مذکورہ ووٹر سعید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، ہر شخص کو چاہیے کہ اپنا ووٹ کاسٹ کرے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14…

مراد سعید نے اپنا ووٹ کہاں ڈالا؟

سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنا ووٹ سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں کاسٹ کر دیا۔اس موقع پر پولنگ اسٹیشن کے باہر مراد سعید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج پی ٹی آئی کا مقابلہ پوری پی ڈی ایم سے…

بلوچستان، انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان کے 18 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق چار ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 روز اور دیگر 14 اضلاع میں 5 روز جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد بچوں…

سندھ میں بدترین الیکشن کرایا جارہا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ میں اس وقت بدترین الیکشن کرایا جارہا ہے، اس سے بہتر ہے ایک فہرست بنا کر اعلان کر دیں۔لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں 800 افراد کو بلامقابلہ…

منشیات فروشوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا وقت آگیا ہے، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا وقت آگیا ہے۔حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں منشیات کے خلاف بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے پر…

بلدیاتی الیکشن فوری روکا جائے: وسیم اختر

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما، سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکو بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے، جاری بلدیاتی الیکشن فوری روکا جائے۔آج سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم…

انڈونیشیا کے صدر امن مشن کیلئے یوکرین اور روس کا دورہ کریں گے

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدود امن مشن کیلئے یوکرین اور روس کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین صدر جوکو ویدود کا کہنا ہے کہ روسی صدر پر یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے زور دوں گا۔انہوں نے کہا کہ روسی اور یوکرینی ہم…