arduino led hookups hookup Birmingham 80 hookup hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسکواڈ میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں، یاسر شاہ

ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے یاسر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے، کہا کہ قومی اسکواڈ میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔ 

راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں محنت کی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائی۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے ساتھ گوگلی پر کام کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ بابر اعظم اعتماد دیتے ہیں، کپتان نے کہا ہے کہ لائن اور لینتھ پر گیند کرتے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.