جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کون بنے گا وزیرِ اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی؟ فیصلہ کچھ دیر بعد ہو گا

کون بنے گا وزیرِاعلیٰ پنجاب، پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز؟ سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں، بس کچھ دیر کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں کس کے پاس کتنے ارکان ہیں؟ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، انتخابی…

کراچی، پیپلز بس سروس کا نیا روٹ متعارف

پیپلز بس سروس کا نمائش سے سی ویو تک نیا روٹ متعارف کرادیا گیا۔ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق بس نمائش سے زیب النساء اسٹریٹ، میٹروپول، تین تلوار، بلاول چورنگی اور ڈالمن مال سے سی ویو پہنچے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس،گرین لائن…

فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ راؤ سردار علی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا۔چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ…

غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے،…

لاہور نہیں چھوڑوں گا، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور  ہفتے میں 2 دن یہاں قیام  کیا کروں گا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کی…

سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ کس کے ایماء پر دیا؟، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ان کے شوہر کے معاملے پر خاموشی کی وجہ پوچھ لی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے حالیہ بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اطلاعات سے…

پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، صرف طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات…

پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے…

پنجاب میں اہم افسران کی تبدیلی کا امکان

پنجاب میں حکومت کی متوقع تبدیلی کی صورت میں اہم انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ…

فیصل آباد سے منشیات شارجہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر حافظ محمد اختر شارجہ جانے کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔…

186 ارکان کو پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا: تحریکِ انصاف کا دعویٰ

کون بنے گا وزیرِاعلیٰ پنجاب، پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز؟ سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں، بس کچھ گھنٹوں کے انتظار کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں کس کے پاس کتنے ارکان ہیں؟ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے…

گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چور، منافق اور جھوٹوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخابی فریم…

محرم الحرام کیلئے NCOC کا ضابطۂ اخلاق جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مجالس اور جلوس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، مجالس اور جلوسوں میں…

جامعہ کراچی خودکش دھماکا، سہولت کار کا خاکہ تیار

جامعہ کراچی خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مرکزی سہولت کار ملزم زیب کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے جو سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔پولیس…

اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔اراکین اسمبلی کو بسوں کے ذریعے قافلے کی صورت میں اسمبلی لایا جا رہا ہے۔اسمبلی اراکین نماز جمعہ بھی پنجاب اسمبلی میں ہی ادا کریں…

سری لنکا سے دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے گال میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ سیشن  کا آغاز ہو گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب…

ڈالر تاریخ میں پہلی بار 230 روپے کا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان…

دعا کے شوہر ظہیر کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

ملزم ظہیر اور شبیر کے بینک اکاؤنٹس اور قومی شناختی کارڈز بحال کرنے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیس کا مرکزی ملزم کہاں ہے؟جس پر ملزمان کے وکیل عامر نیاز نے مؤقف…

اسمبلی میں دوبارہ لڑائی ہوئی تو سخت کارروائی کرونگا، سیکرٹری اسمبلی

 سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کروں گا۔پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے لکھا جانے والا خط آج صبح پڑھا ہے، خط کا جواب ڈپٹی اسپیکر ہی دے سکتے ہیں۔سیکریٹری…

مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: سیکریٹری اسمبلی کو جانے کی اجازت

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جانے کی اجازت دے دی۔سماعت کے دوران کیس میں نامزد ملزمان مونس الہٰی، سیکریٹری پنجاب…