جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

چوہدری شجاعت حسین کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا، خاندانی ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیان چوہدری سالک اور مونس الہٰی کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ویڈیو بیان میں…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ

ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ…

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر پر  چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا پنجاب اسمبلی سے روانہ ہونا معنی خیز ہے، تاہم چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ…

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دائر

سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوی دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دائر کردی گئی۔دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے جمع کرائی۔درخواست میں موقف…

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی…

نیپرا نے اہل کراچی پر بجلی گرادی، 3 اعشاریہ 55 روپے یونٹ مہنگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی، کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کا ایک یونٹ 3 روپے 55 پیسے مہنگا کردیا۔نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔نیپرا نے…

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضیاء بتول کو فوری ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی چیئرپرسن ضیاء بتول کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا اور ضیاء بتول کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کا اکتوبر 2019ء کا…

عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مطلق العنان شخص ہیں، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا…

دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کو یکم اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد کیس کے تفتیشی افسر کو حکم نامہ جاری کردیا گیا۔دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ دعا…

جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن آگیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کےلیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 4 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق…

رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ قادری کورونا حفاظتی کٹ میں اسمبلی پہنچیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ قادری کورونا حفاظتی کٹ میں اسمبلی پہنچ گئیں۔رکن پنجاب اسمبلی صبا صادق کا کہنا ہے کہ عظمیٰ قادری کو کورونا وائرس کی علامات ہیں، اس لیے انہوں نے حفاظتی کٹ پہنی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کی وزارت…

آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں جبکہ یہ لفظ…

پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین اسمبلی پہنچے ہیں، رانا مشہود کا بڑا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ اندر ہمارے 186 لوگ پورے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 180…

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی…

فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ راؤ سردار علی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا۔چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ…

غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے،…

لاہور نہیں چھوڑوں گا، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور  ہفتے میں 2 دن یہاں قیام  کیا کروں گا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کی…

سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ کس کے ایماء پر دیا؟، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ان کے شوہر کے معاملے پر خاموشی کی وجہ پوچھ لی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے حالیہ بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اطلاعات سے…

پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، صرف طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات…

پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے…