edf8329we farm girl hookup casual encounter hookups hookup Colmar dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: سیکریٹری اسمبلی کو جانے کی اجازت

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جانے کی اجازت دے دی۔

سماعت کے دوران کیس میں نامزد ملزمان مونس الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد احمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2007ء سے 2020ء تک کو وقوعے کا وقت کہا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے میں 2 سال کی تاخیر ریکارڈ پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے رحیم یار خان شوگر ملز کے قیام اور اسے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، 2006ء میں رحیم یار خان شوگر ملز کے لیے زمین خریدی گئی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے 2008ء میں ملز کے قیام کو قانونی قرار دیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ نیب مونس الہٰی کے پورے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین پہلے ہی کر چکا ہے، نیب اختیارات کے ناجائز استعمال، کک بیکس، کرپشن سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات بھی مکمل کر چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے جبکہ نیب اسی معاملے پر پہلے ہی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کلین چٹ دے چکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے نے اسی معاملے پر ایک بار پھر انکوائری شروع کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے، نیب نے 20 سال تک چوہدری خاندان کی سوئی سے لے کر جہاز تک کی تحقیقات کی ہیں، جن کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ نے 20 سال سے جاری انکوائری بند کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب نے ہائی کورٹ میں بیان دیا تھا کہ 20 سالہ انکوائری میں چوہدری خاندان کے خلاف کوئی مواد نہیں ملا، جس پر انہوں نے انکوائری بندکرنے کا بیان دیا تھا۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر انکوائری بند کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا، مونس الہٰی پر یہ مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے جو حکومت تبدیل ہونے کے بعد درج ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جاتا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری محمد خان بھٹی کے وکیل نے عدالت سے درخواست طلب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی کا اجلاس ہے، محمد خان بھٹی اسمبلی کے سیکریٹری ہیں، انہیں انتظامی امور انجام دینے ہیں۔

جس پر بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے محمد خان بھٹی کو جانےکی اجازت دے دی۔

عدالت نے حکم جاری دیا کہ جس وقت عدالت آرڈر سنائے گی تب محمد خان بھٹی عدالت میں موجود ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.