secure hookup site 80 hookup cctv grindr hookup tampa hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمبلی میں دوبارہ لڑائی ہوئی تو سخت کارروائی کرونگا، سیکرٹری اسمبلی

 سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کروں گا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے لکھا جانے والا خط آج صبح پڑھا ہے، خط کا جواب ڈپٹی اسپیکر ہی دے سکتے ہیں۔

سیکریٹری اسمبلی نے بتایا کہ اجلاس آج 4 بجےشروع ہونا ہے، خط کل لکھ دیا گیا تھا کہ ایوان میں لڑائی ہونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی میں دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کروں گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ممبران صوبائی اسمبلی آج تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کا طرز عمل نہ صرف پنجاب کے عوام بلکہ پوری دنیا دیکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.