connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup bbw com app for plane hookups secure hookup site what is the best gay hookup app cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد دورۂ پاکستان کے بعد روانہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد دورۂ پاکستان کے بعد روانہ ہوگیا، انگلینڈ کے چار رکنی وفد نے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا۔

وفد کو چار وینیوز سے متعلق سیکیورٹی اداروں نے بریفنگ دیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد نے ہوٹلز اور اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراد دے دیا، اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے ہر طرح سے الرٹ رہیں گے، ریسکیو ٹیموں کے علاوہ اسپتال انتظامیہ بھی الرٹ رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیےپاکستان آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.