Browsing Category
Urdunews
شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے: چوہدری پرویز الہٰی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر کھلاڑی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ…
مزید 11 سے 12 ماہ مہنگائی رہے گی: گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب…
ننھے بچے اور بلی کی ایک ساتھ پانی پینے کی ویڈیو وائرل
ننھے بچے کی باغ میں لگے چھوٹے فواروں سے پانی پینے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے کے ساتھ بلی کو بھی اسی فوارے سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔گرمی نے جہاں انسانوں کو پریشان کیا ہے وہیں جانور بھی اس سے تنگ نظر آتے ہیں، اسی گرمی…
اسلامک گیمز، 5 پاکستانی ایتھلیٹ آج ایکشن میں ہوں گے
ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامک یکجہتی گیمز میں 5 پاکستانی ایتھلیٹ آج ایکشن میں ہوں گے۔شجر عباس 100 میٹر اور عروج کرن ویمنز 100 میٹر کیلئے دوڑیں گی۔ احمد سعید رندھاوا 400 میٹر ہرڈلز اور معید بلوچ 400 میٹر میں دوڑیں گے۔پاکستان کے جمشید علی…
اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بارش
اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت…
اسلامک گیمز، پاکستان کے 2 ایتھلیٹس ترکی پہنچ گئے
پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس اسلامک گیمز میں شرکت کیلئے ترکی تو پہنچ گئے لیکن انہیں جاتے ہی 12 گھنٹے بعد 100 میٹر ریس میں شرکت کرنا ہوگی۔ ریس کی پہلی ہیٹ کل کونیا میں ہوگی جہاں پاکستان کی عروج کرن بھی 100 میٹر ریس میں حصہ لے رہی ہیں جو ترکی…
بلوچستان میں سیلاب سے مزید 6 اموات
بلوچستان میں سیلاب سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کی بستی مارپال کے شہری ایک ہفتے سے علاقے میں محصور ہیں۔بارشوں سے سب کچھ برباد ہوگیا، راستے بند ہونے کے باعث…
شہادتِ امام حسینؓ کی یاد میں ملک بھر میں مجالس
نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مختلف شہروں میں ذاکرین نے کربلا میں حضرت قاسم ؓکی شجاعت کے واقعات بیان کیے۔ نبیؐ کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کا تذکرہ کیا…
محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری
پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ…
بلوچستان: سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں۔انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔بلوچستان کا ضلع…
پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، اے این پی نے سوال اٹھادیے
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر سوال اٹھا دیے۔ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت پر…
عمران خان جلسے کریں، انہیں کوئی منع نہیں کرتا، آغا سراج درانی
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے کریں، انہیں جلسوں سے کوئی منع نہیں کرتا۔سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ عام انتخاب عمران خان کے مطالبے پر نہیں…
ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے
ملتان، گوجرانوالہ، بہاولنگر، حیدرآباد، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، خیرپور، گلگت سمیت مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ملتان میں 8 محرم الحرام کا جیل موڑ سے برآمد ہونے…
لاہور: 8 محرم کا مرکزی جلوس پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر
لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 محرم الحرام پر شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح…
زرعی یونیورسٹی کے اسکاؤٹس کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 3 زخمی
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے اسکاؤٹس کی گاڑی کو آزاد کشمیر میں حادثہ پیش آیا، جس میں ایک اسکاؤٹ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 اسکاؤٹس دو گاڑیوں میں سوار ہوکر شونٹھر ویلی جا رہے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ…
ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی افسران کی شہادت، منفی پروپیگنڈا پر تحقیقات
ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی افسران کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی…
تمام فنڈز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لیے جاتے ہیں، سلیم مانڈوی والا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لیے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں…
نوشہرہ: الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ نہیں د ے سکتا، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل نہیں کہ وہ موجودہ حکومت کو رپورٹ بھجوائے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ…
وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں…
مکہ مکرمہ: کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو
مکہ مکرمہ میں بنے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ دن پہلے مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران کلاک ٹاور پر بجلی گرتی نظر آرہی ہے۔وائرل…