بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان جلسے کریں، انہیں کوئی منع نہیں کرتا، آغا سراج درانی

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے کریں، انہیں جلسوں سے کوئی منع نہیں کرتا۔

سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ عام انتخاب عمران خان کے مطالبے پر نہیں ہوں گے، وہ تب ہوں گے، جب عوام چاہیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت میں بھی لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے مطالبات پر ملک نہیں چلے گا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کی بہتری ہو۔

قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں 73 کے آئین پر چلنا ہے، 73 کے آئین میں حکومت کرنا 5 سال فکس ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو پارلیمینٹ نے منتخب کیا ہے، موجودہ حکومت منتخب ہے، سلیکٹیڈ نہیں ہے، لہذا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

آغا سراج درانی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ سابقہ حکومت کے پیدا کردہ مسائل کو حل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.