بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: 8 محرم کا مرکزی جلوس پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 محرم الحرام پر شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوا۔

ملتان، گوجرانوالہ، بہاولنگر، حیدرآباد، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، خیرپور، گلگت سمیت مختلف شہروں میں8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے۔

جلوس کے شرکا شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نوحہ خوانی اور ماتم زنی کرتے رہے۔

جلوس کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جلوس کے روٹ اور اطراف کے راستوں کو بیئررز اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔

جلوس کے شرکا کے لیے مختلف مشروبات کی سبیلوں اورلنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مرکزی جلوس لوہاری گیٹ، انارکلی بازار اور مال روڈ سے ہوتا ہوا، پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ سے ہوتا ہوا شام کوامام بارگاہ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.