جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پُل اَپس کرنے کا نیا ریکارڈ

ڈچ یوٹیوبر نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ  کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہوونین ایئر فیلڈ بیلجیئم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں سٹان بروننک نامی ڈچ یوٹیوبر کو…

رومان رئیس نے کڑے دنوں کی یادیں تازہ کردیں

باغ اسٹالینز کے نائب کپتان رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ہمت ہار چکا تھا کہ شاید اب کرکٹ نہ کھیل پاؤں، ڈاکٹرز نے کھیلنے سے منع کیا تھا، ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ اپنی ذمہ داری پر کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔رومان رئیس نے جیو نیوز کو خصوصی…

بلوچستان: متحدہ عرب امارات کی سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔حالیہ سیلابی صورِ حال کے بعد متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں۔متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے ہنگامی صورتِ حال سے متاثرہ بلوچستان کے…

شہباز گِل کے موبائل فون کا فرانزک

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز گِل کی آواز میچ کرنے کے لیے ایف آئی اے نے لیبارٹری سے رابطہ…

پاکستان کی IMF ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تمام شرائط پوری کرنے کی تیاری

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلے تمام شرائط پوری کرنے کی تیاری کر لی۔ایف بی آر کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے سے 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے…

اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔نیدر لینڈز کے ساتھ ون ڈے سریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے…

ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے جس میں ہر شہری برابر ہو، شیری رحمٰن

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے، ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو۔شیری رحمٰن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے…

وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 5 درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ شیخ…

راناثناءاللّٰہ عمرہ ادائیگی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

وزیرِ داخلہ راناثناءاللّٰہ اہلخانہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔رانا ثناءاللّٰہ آج دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، رانا ثنااللّٰہ عمرے کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ…

الیکشن کمیشن کا دوسرا نام پیپلز پارٹی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن کا دوسرا نام پیپلز پارٹی رکھ دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، غیر آئینی طریقے سے قابض…

پیوٹن کے اتحادی کا 3 ممالک پر ایٹمی حملے کرنے کا امکان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قابلِ اعتماد اتحادیوں میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا شمار بھی ہوتا ہے۔روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تو بیلاروسی سرزمین کو کیف پر اپنے حملے کے لیے اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا۔بین الاقوامی میڈیا…

کراچی: بچہ جنم دینے والی کے بجائے گود لینے والی کو دینے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نےکمسن بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں بچہ گود لینے والی خاتون کو دینے کی ہدایت کر دی۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر خاتون سے بچہ چھننے کی کوشش کی گئی اور اس موقع پر خوب شور شرابہ بھی ہوا۔احاطۂ عدالت میں…

کراچی: وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ…

پشاور، بچیوں سے زیادتی کے ملزم کا DNA میچ ہوگیا

پشاور میں بچیوں سے زیادتی و قتل میں نامزد ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیس کا بچیوں سے زیادتی کے ملزم سہیل کو 2 مزید کیسز میں تحویل میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تھانا شرقی اور غربی میں ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی…

مودی نے یومِ عاشور پر کیا پیغام جاری کیا تھا؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی یومِ عاشور پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔نریندر مودی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ مودی…

پاکستان میں مزید 353 کورونا کیسز رپورٹ، 1 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث ایک شخص کا انتقال کر گیا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

ماہرین فلکیات کا کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

ماہرین فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔جریدے ’دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز‘ میں سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا کے وجود کا دعویٰ کیا ہے جوکہ تقریباََ 15 لاکھ سال پرانی ہے۔جریدے میں بتایا گیا ہے کہ دریافت کیا گیا یہ…

کم عمر نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سال 2020ء میں 18 سال کی چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔2020ء میں کم عمر پاکستانی جوڑے نمرہ اور اسد نے میڈیا کی توجہ اُس وقت حاصل کی کہ جب اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی…

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: وفاق اور سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے جواب جمع کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے…

چاہتے ہیں اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں: شرجیل میمن

سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں۔ یہ بات وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے دن…