بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پُل اَپس کرنے کا نیا ریکارڈ

ڈچ یوٹیوبر نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ  کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہوونین ایئر فیلڈ بیلجیئم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں سٹان بروننک نامی ڈچ یوٹیوبر کو ہیلی کاپٹر سے لٹکے پُل اَپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، سٹان بروننک نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ 25 پُل اَپس کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس سے پہلے ہیلی کاپٹر سے 23 پُل اَپس کرنے کا ریکارڈ آرمینیا کے رومن سحرادیان کے پاس تھا، جوکہ اکتوبر 2021 میں بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.