Browsing Category
Urdunews
عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی نعمان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی نعمان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا، جبکہ ملزم نعمان کا 2…
عدالت نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کےخلاف آئندہ سماعت تک انکوائری سے روک دیا
پشاور ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک انکوائری سے روک دیا۔عدالت نے اسد قیصر کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ایف آئی اے سے چھ سوالات…
گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے فی یونٹ مہنگی
گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39…
شریف زرداری گینگ PTI کو اداروں سےلڑانے کی سازش کر رہا ہے، عمر سرفراز چیمہ
مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شریف زرداری گینگ پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی سازش کر رہا ہے۔یہ بات مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ن لیگی ترجمان جھوٹا…
گرفتاری کے دوران شہباز گل پر تشدد کے الزامات غلط ثابت
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کا عدالت کے حکم پر میڈیکل مکمل کرلیا گیا جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق…
حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی سے کروڑوں کے کونسے اعلان کا مطالبہ کیا؟
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کروڑوں کی آسٹروٹرف جلسے کے بعد اپنی جیب سے لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے ٹوئٹس کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کو…
شہبازگِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادرِ نسبتی نعمان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد کی عدالت کے جج سلمان بدر نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت…
فرحت شہزادی کا نام بگاڑنے کے الزام پر عطاء تارڑ کو قانونی نوٹس جاری
خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کا نام بگاڑنے کے الزام پر رہنما مسلم لیگ (ن) عطاءاللّٰہ تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔فرحت شہزادی کی طرف سے نوٹس میں عطا تارڑ کو معافی کے لیے 7 روز کا وقت دیا گیا۔نوٹس کے متن کے مطابق عطا…
توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں آصف زرداری نے لیں: خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں آصف زرداری نے لیں، اس کا حساب کب دیں گے۔رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن سندھ کی صورتحال پر بھی کبھی بات…
وہ لمحہ جب ’پاکستانی مدر ٹریسا‘ نے بھارت کے بجائے پاکستان ہی میں 50 سال گزارنے کا اراداہ کیا
طِب کے شعبے سے وابستہ، جزام کے مریضوں کے لیے مسیحا کا درجہ رکھنے والی پاکستانی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رُتھ فاؤ کو دنیا سے کوچ کیے 5 سال بیت گئے ہیں۔گزشتہ روز ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی پانچویں برسی منائی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے…
ماں نے بیٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا جشن منانے کیلئے بل بورڈ کرائے پر لے لیا
قابلِ فخر امریکی خاتون نے اپنی بیٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا جشن منانے کے لیے روڈ پر لگا بِل بورڈ کرائے پر لے لیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون کی بیٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی…
ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کی تبدیلی کا فیصلہ سابق حکومت نے کیا: وزیرِ کھیل پنجاب
وزیرِ کھیل پنجاب تیمور مسعود نے الزام لگایا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ سابق دورِ حکومت میں کیا گیا۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جائے گا، لاہور اسٹیڈیم میں جشنِ آزادی…
مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کیلئے 3 نئے فیچر متعارف کروادیے
مارک زکربرگ نے واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی کے 3 نئے فیچرز متعارف کروادیے ہیں۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا کہ ان نئے پرائیویسی فیچرز سے واٹس ایپ میسجنگ کو دو لوگوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والی گفتگو کی طرح نجی اور محفوظ…
13 اگست کو لاہور جلسے سے حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں گے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کاجشن منائیں گے، اور حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز کریں گے۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے…
عدالت کے حکم پر شہباز گل کا میڈیکل کرالیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کا عدالت کے حکم پر میڈیکل مکمل کرلیا گیا جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ذرائع پمز کے کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات…
ڈاکٹر زین علی بھٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر
ڈاکٹر زین علی بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر زین علی بھٹی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق گوجرانوالہ سے ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر زین علی بھٹی سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی…
عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کسی گھناؤنے مشن پر ہیں، شرجیل میمن
صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے خلاف بیانیہ اپنایا ہوا ہے، عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کسی گھناونے مشن پر ہیں۔شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آج کل صرف اپنے آپ سے بات…
ڈیفنس کا علاقہ رہائش کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے، عدالت
سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس کلفٹن میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈیفنس کا علاقہ رہائش کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس کلفٹن میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے خلاف…
ناروے کی کوہ پیماء کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کرلی
ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیماء کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کر لی ہے۔36 سالہ کوہ پیماء نے آج صبح سوا سات بجے گیشربرم کو سر کیا، 8080 میٹر بلند گیشربرم ون دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔رواں سال 28 اپریل کو ریکارڈ مہم…
این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 40 ہزار سے زائد افراد کے لیے خوراک، راشن کے پیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے…