بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

13 اگست کو لاہور جلسے سے حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کاجشن منائیں گے، اور حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز کریں گے۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جو اللّٰہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جلسے میں لائحہ عمل طے کریں گے کہ پاکستان کے نظریے تک کیسے پہنچا جائے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرکھیل تیمورمسعود کا کہنا ہے کہ ٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ سابق حکومت کے دور میں کیا گیا تھا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جائے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائے گی۔

 تیمورمسعود نے واضح کیا کہ لاہوراسٹیڈیم میں جشن آزادی کے بعد نئی ٹرف لگائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.