بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناروے کی کوہ پیماء کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کرلی

ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیماء کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کر لی ہے۔

36 سالہ کوہ پیماء نے آج صبح سوا سات بجے گیشربرم کو سر کیا، 8080 میٹر بلند گیشربرم ون دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔

رواں سال 28 اپریل کو ریکارڈ مہم شروع کرنے والی کرسٹن گیشربرم سے قبل ساڑھے تین ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔

کرسٹن ہریلا نے چھ ہفتوں میں پاکستان کی پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کیں، کرسٹن کم سے کم وقت میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کم ترین وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اس وقت نرمل پرجا کے پاس ہے، نرمل نے چھ ماہ اور چھ دن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.