Browsing Category
Urdunews
قصور: عدالت کے باہر پولیس کی حراست میں ملزم فائرنگ سے ہلاک
پنجاب کے ضلع قصور میں عدالت کے باہر پیشی پر آیا ہوا ملزم مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر زیر حراست ملزمان پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس حراست میں پیشی پر آیا شخص موقع پر جاں…
راولپنڈی: میٹرو بس میں چوریاں کرنے کے الزام میں 3 خواتین گرفتار
راولپنڈی میں میٹرو بس میں چوریاں کرنے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار خواتین سے 2 مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خواتین کئی مقدمات میں مطلوب تھیںترجمان راولپنڈی…
قومی مینز باسکٹ بال میں پہلے دن چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا
قومی مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی، پہلے دن چار میچز کے فیصلے ہوگئے۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر انتظام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پانچ روزہ مقابلوں کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،…
پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی، تاجک کوچ
تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجک فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔پیٹر…
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک کی شکایت پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت بھی زیرِ غور آئے گی۔کونسل نے جسٹس مظاہر…
جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے لائرز لاؤنچ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی وضع کرنے جا رہے ہیں، جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے، نئے کیسز کے ساتھ پرانے کیسز…
ملٹری کورٹس کے خلاف فیصلہ آئینی تھا، ماننا چاہیے، رضا ربانی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق تھا اسے تسلیم کرنا چاہیے تھا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سے منظور کی گئی…
سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج
سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک کی…
کےالیکڑک لائسنس کی تجدید: صارفین، صنعتکاروں و کاروباری تنظیموں کی مخالفت
کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکڑک کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی تقسیم و فراہمی کیلئے نئے لائسنس کے معاملے میں کےالیکڑک صارفین، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔…
نواز شریف مری پہنچ گئے، لیگل ٹیم سے کیسز پر مشاورت کریں گے
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف مری پہنچ گئے۔ نوازشریف مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ نواز شریف کل 21 نومبر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، جہاں وہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف…
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا ہے۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے رکن…
اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 61 فیصد زائد رہا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ…
نگراں وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی…
دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، نئے نام شامل
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صائم ایوب، خرم شہزاد، فہیم اشرف اور میر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ محمد ہریرا کو بنا کھلائے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے لاہور…
سینیٹر مشتاق کی قرار داد، رضا ربانی کی حمایت
سینیٹ میں جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قرار داد پیش کی جس کی پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے حمایت کر دی۔جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرار داد کی…
ترک شیف نصرت کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں کیوں لیا؟
ترک شیف نصرت گوکسی المعروف سالٹ بے کو سوشل میڈیا صارفین نے 10 ڈالرز کی کولڈ ڈرنک فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ’ساؤتھ ڈیلس فوڈی‘ نامی پیچ نے سالٹ بے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو…
کراچی: صحافی جان مہر کا قتل، صحافیوں کا دھرنا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالی سڑک بند
صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکاء نے پی آئی ڈی سی سگنل پر دھرنا دے دیا۔مظاہرین نے ایوانِ صدر روڈ پر پولیس کی رکاوٹیں ہٹا دیں۔صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم…
اسرائیل غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کر رہا ہے: نگراں وزیرِ اعظم
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کر رہی ہے۔بچوں کے عالمی دن کے موقع کے حوالے سے جاری بیان میں نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فوج کبھی…
مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں: چینی وزیرِ خارجہ
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ بات وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورۂ چین کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا…
ٹانک: پولیس چوکی پر حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک
ٹانک میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات پولیس چوکی کوٹ اعظم پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ٹانک کے ڈی پی او افتخار علی شاہ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ…