جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کےالیکڑک لائسنس کی تجدید: صارفین، صنعتکاروں و کاروباری تنظیموں کی مخالفت

کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکڑک کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی تقسیم و فراہمی کیلئے نئے لائسنس کے معاملے میں کےالیکڑک صارفین، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔ 

کےالیکٹرک صارفین نے اپنی تجاویز نیپرا کو جمع کرادیں، اتھارٹی 28 نومبر کو کےالیکٹرک لائسنس تجدید سے متعلق کےالیکٹرک درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواست پر اسٹیک ہولڈرز سے پہلے ہی رائے طلب کر رکھی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ کے الیکٹرک کا اصل مالک کون ہے؟

کےالیکٹرک صارفین نے اپنی تجاویز میں کہا کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے بھی کےالیکڑک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔ 

آباد نے اپنی تجویز میں کہا کہ طویل عرصے سے کےالیکڑک کی نااہلی اور خراب کارکردگی برداشت کر رہے ہیں۔ زیادہ بہتر ڈسکوز کو کراچی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے بھی اس کی مخالت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک سے زیادہ کمپنیوں کو بجلی کا لائسنس دیا جائے۔ 

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایک سے زیادہ کمپنیاں ہونے سے صارفین کے پاس زیادہ بہتر مواقع ہوں گے۔

کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے…

لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ کےالیکڑک کی درخواست کا نیپرا گہرائی سے جائزہ لے۔

ڈیلیور کراچی فورم نے کہا کہ کےالیکڑک صارفین کی اکثریت نئی کمپنیوں کو لائسنس دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ 

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے شعبے میں مسابقت کی اجازت دینے سے سروس بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ کےالیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.