Browsing Category
Urdunews
مریم نواز کی بریت پر خواجہ آصف کی نواز شریف کو مبارکباد
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کے بری ہونے پر نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات لندن میں ہوئی جہاں ملکی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔چوہدری منیر اور راحیل نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی،…
آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر خواجہ آصف کا جواب
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام…
زیر سمندر یورپ کو گیس فراہم کرنے والی لائنوں میں لیکیج ریاستی دہشتگردی لگتی ہے، روس
کریملن کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روس کی زیر سمندر پائپ لائنوں میں لیکیج کا معاملہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی لگتا ہے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس سے جرمنی جانے والی دو گیس پائپ لائنوں میں لیکیج دہشت…
بیلجیئم میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی، ایک شخص ہلاک
بیلجیئم میں پولیس کی جانب سے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس دوران پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور لڑائی کی دیگر اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔یہ بات بیلجیئم کے وزیر انصاف…
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نسیم شاہ کا پہلا بیان
کوویڈ-19 کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا…
وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست…
اسلامیہ کالج پشاور میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ طلب
پشاور ہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج میں طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں رجسٹرار سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ میں اسلامیہ کالج میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس روح الامین نے کی۔ وائس چانسلر…
اس وقت ہماری توجہ سیریز جیتنے پر ہے، افتخار احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ سیریز جیتنے پر ہے، ہم ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں، ہمیں سیریز اپنے نام کرنا ہے، ہم اس کے لیے محنت کر رہے ہیں، سیریز میں کامیاب ہوں گے۔ جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو…
پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ، وزیرِاعظم امریکی سفارتخانے کی تقریب میں شریک
امریکی سفارتخانے میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وفاقی…
خرم دستگیر کا دورہ جاپان، ن لیگ جاپان کی جانب سے تقریب میں شرکت کی دعوت
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ جاپان کے دوران ان کی ملاقات مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ہوئی جہاں انہیں آئندہ چند روز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جاپان کے وفد نے ن لیگ جاپان…
پی آئی اے کیبن کریو کے نامناسب لباس کا نوٹس لے لیا گیا
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لے لیا گیا۔ ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کیلئے جی ایم فلائٹ سروسز نے گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز کو ہدایات جاری کردیں۔ہدایت نامے میں لکھا کہ کیبن کریو کے دفتر آتے…
کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ رکشے والے کو لوٹنے کے دوران پولیس کے پہنچنے پر ملزمان قریبی بنگلے میں گھس گئے تھے۔ ایک ملزم نے دیوار کود کر سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل کیا،…
پی ایس ایکس: سرمایہ کاری کا منفی دن، انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔…
بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر 2 کھلاڑی ملازمت سے فارغ
بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر ماڑی پٹرولیم نے دو کھلاڑیوں احمد ندیم اور غضنفر علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ غضنفر علی اور احمد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، جو این او سی لیے بغیر لیگ ہاکی کھیلنے انگلینڈ چلے…
مہسا امینی کی موت، خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل
ایران میں مہسا امینی کی موت کی تحقیقات کےلیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ، پراسیکیوٹر تہران اور محکمہ انصاف تہران کی جانب سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن اور…
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا، درآمدی گندم گوادر پورٹ پر لانے کے…
آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کے خلاف درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی۔اسلام…
بلاول پاکستان کیخلاف نیازی کے بچھائے کانٹے صاف کر رہا ہے، امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دنیا میں پاکستان کے خلاف نیازی کے بچھائے کانٹے صاف کر رہا ہے۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنا جھوٹا اور مکار شخص نہیں دیکھا۔امتیاز شیخ کا کہنا…
پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔مظفرآباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے،…
بھارت: ٹرین کی کھڑکی سے فون چھیننے کی کوشش، چور پکڑا گیا
بھارتی ریاست بہار میں چلتی ٹرین میں مسافروں نے چور پکڑ لیا، مسافروں نے ملزم کو ٹرین سے باہر لٹکا دیا۔بہار میں چلتی ٹرین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام ہیں، ایسے ہی ایک چور ٹرین کی کھڑکی سے مسافر کا فون چھیننے کی کوشش کر رہا تھا جسے…