بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نسیم شاہ کا پہلا بیان

کوویڈ-19 کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، وہ سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے انداز سے میری صحت بحال ہو رہی ہے۔ 

نوجوان فاسٹ بولر نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریر کیا کہ ’دعاؤں میں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.