بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو اکتوبر سے کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اتوار سے کراچی تک ٹرین چلنے کی خوش خبری سنا دی، 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کو کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی انتظٓمیہ نے کیبن کریو کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.