بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور، پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی بم حملہ

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی ریگی کا کہنا ہے کہ ملزمان اور پولیس میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاتے ہوئے دستی بم پھینکا جو تھانے سے باہر گرا، حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 27 سالہ فوجی جمشید اقبال کا تعلق چنیوٹ سے تھا۔

پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے بعد ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.