بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولروں کے چھکے چھڑا دیئے تھے، سالٹ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی جیت کے مرکزی کردار فل سالٹ کا کہنا تھا کہ وکٹ اتنی سیدھی نہیں تھی، انگلینڈ کی جیت کا پلیٹ فارم ٹیم کے بولرز نے سیٹ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.