جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کیلئے گرین سگنل مل گیا

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔آسٹریلین اوپن چیمپیئن رافیل نڈال نے نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین خبر ہے۔رافیل نڈال نے…

الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن…

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے تلاش جاری ہے جس کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔پی سی بی نے 20 نومبر تک ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔ڈیوڈ ہیمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہیڈ کوچ کا باضابطہ…

شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بیلسٹک میزائل فائرکیا ہے: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کی جانب سے آج پھر میزائل داغا گیا ہے۔جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشرق کی جانب بین البراعظمی…

شعیب اختر سے4 دن قبل ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ حادثے میں جاں بحق

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اتوار کو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔شعیب اختر نے بچے کی حادثاتی موت کی غیرملکی ویب سائٹ کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر…

جعفر ایکسپریس اتوار سے چلانے کا اعلان

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 ماہ سے تعطل کا شکار جعفر ایکسپریس اتوار سے چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت مکمل نہ کی جاسکی، اب پشاور کیلئے چلائی جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ…

بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج

سندھ ہائیکورٹ بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر…

پی ٹی آئی دھرنا، راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف کیس کی سماعت آج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کی وجہ سے راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ کسی کو موٹر وے پر دھرنا دینے کا حق نہیں ہے۔جسٹس شوکت عزیز…

(ن) لیگی وفد کی اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اہم تقرری پر گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے (ن) لیگ کے وفد کے ہمراہ اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کرکے اہم تقرری، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے لیگی وفد کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری،…

سابق وزیراعظم کے دورۂ روس سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو شام 4 بجے طلب کرلیا گیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اس سے پہلے 18 نومبر جمعہ کو ہونا تھا لیکن اب اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ آخری بار پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 اکتوبر کو ہوا تھا جو کہ…

سندھ، وی سی کے عہدے کے لیے سندھ کے ڈومیسائل کی شرط ختم

سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے سندھ کے ڈومیسائل کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پورے پاکستان اور بیرون ملک کے امیدوار بھی درخواست دے سکیں گے۔انہوں…

انضمام الحق کی بیٹی کی شادی، نامور کھلاڑیوں کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تقریب میں نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔عمیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات بھی شریک…

شاداب خان کا سرفراز کے بیٹے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللّٰہ کے شاداب خان کے اسٹائل میں بولنگ کروانے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو کے کیپشن میں سرفراز…

روایتی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت جاری رکھیں، آرمی چیف کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کو ہدایت کی کہ قوم کی خدمت روایتی جوش و جذبے سے جاری رکھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران سے…

امریکا کا عمان پر اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھولنے پر زور

امریکا نے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کیلئے عمان پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبسیدی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سُلیوان اور امریکی سیکرٹری خارجہ…

پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 سال تھی۔ پروفیسر ایوب صابر نے علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبال ایوارڈ بھی ملا۔ ان کی نماز جنازہ کل سہ…

موسمیاتی تبدیلی کئی خطرناک بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، تحقیق

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بہت سے صحت کے مسائل مزید عام اور شدید ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں 1990 سے 2022 کے دوران محققین نے 364 تحقیق کیں جن سے یہ بات سامنے آئی کہ بڑھتا ہوا عالمی…

مسافر کا گمشدہ فون لینے کیلئے پائلٹ نے کاک پٹ کی کھڑکی کھول دی

امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے مسافر کا گمشدہ فون لینے کے لیے کاک پٹ کی کھڑکی کھول دی۔سوشل میڈیا پر پائلٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ طیارہ اڑانے سے قبل ایئرپورٹ عملے سے مسافر کا گمشدہ فون لے رہا ہے۔کیلیفورنیا کے…

حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کارروائی کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی کی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ساتھ اس کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس بھی موجود تھی۔پولیس نے…