جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

شاداب خان کا سرفراز کے بیٹے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللّٰہ کے شاداب خان کے اسٹائل میں بولنگ کروانے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں سرفراز احمد نے لکھا کہ شاداب اسے چیک کرو۔

جس کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ عبداللّٰہ نے پہلے سیفی بھائی کے دل میں میری جگہ لے لی اب پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے۔

شاداب خان کو جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونے والا آپ اور عبداللّٰہ دونوں میرے دل میں ساتھ رہتے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.