جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

امریکا کا عمان پر اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھولنے پر زور

امریکا نے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کیلئے عمان پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبسیدی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سُلیوان اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکی انتظامیہ کے دونوں عہدیداران نے عمانی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ اسرائیلی ایئرلائنز کے لیے عمان کی فضائی حدود کھولی جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس جولائی میں اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 میں اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عمان کا دورہ کیا تھا اور سلطان قابوس کے ساتھ عمانی فضائی حدود کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

عمان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں کیونکہ عمان اسرائیل کو علیحدہ ریاست تسلیم نہیں کرتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.