جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: گرومندر چورنگی کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی

کراچی کے علاقے گرومندر چورنگی کے قریب بے قابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق واقعہ حادثاتی ہے جس میں بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی بھی شامل ہے۔احمد نواز چیمہ کے…

انٹر پری میڈیکل کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی قلعی کھول دی

انٹر پری میڈیکل میں پوزیشن لانے والے طلبہ نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کے بارے میں شکایت کے انبار لگا دیے۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کا کہنا تھا  کہ ٹیسٹ کے کچھ سوالات نصاب سے باہر جبکہ کچھ غلط تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ نا تجربہ کار افراد نے پرچہ بنایا…

دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس ڈیزل کے 15 دن کے اسٹاکس موجود ہیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ گندم بوائی کے موسم…

امریکا میں ایئرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے عجیب چیز برآمد

امریکا میں ایئرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس میں نظر آنے والی چیز دیکھ کر سیکیورٹی عملہ حیران اور پریشان ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایئرپورٹ پر مسافر کا سوٹ کیس جہاز پر لوڈ کرنے سے قبل ایکس رے مشین سے گزارا گیا۔اس موقع پر…

بجلی اور گیس سے متعلق سندھ نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک سے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔امتیاز شیخ نے مصدق ملک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ…

ثانیہ مرزا آج کل کس بات پر خوش ہیں؟

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سے ان کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں انہیں پاکستانی میک اپ آرٹسٹس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا اس ویڈیو میں ایک نشست پر بیٹھی ڈانس کر…

چینی کے تنازع پر وزیر خزانہ نے اجلاس بلا لیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کے بیشتر شوگر ملز مالکان نے کرشنگ شروع نہیں کی، اب تک 45 میں سے صرف 8 ملز نے کرشنگ شروع کی ہے۔ذرائع نے…

فیفا ورلڈ کپ، برازیل کے لیے بری خبر سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ کے اگلے میچز سے متعلق برازیل کی ٹیم اور اس کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اگلے گروپ میچز میں برازیل کے کپتان نیمار اور ڈینیلو انجری کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق برازیل ٹیم…

ہم پرامن لوگ ہیں مگر سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے، ہمایوں اختر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی کرے گی، ہم پرامن لوگ ہیں مگر سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ملک…

آسٹریلیا میں خاتون کو قتل کرنے والا 4 سال بعد بھارت میں گرفتار

آسٹریلوی خاتون کو قتل کرنے والے بھارتی شہری کو پولیس نے 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر آسٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی…

ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی، نئی کتاب میں دعویٰ

شہزادہ فلپ کے دوست کی کتاب میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی بلکہ انہیں موذی مرض لاحق تھا۔ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے وقت میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملکہ کی موت ضعیف العمری کے…

کراچی: دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے انچارج چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو…

سعودی عرب : فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس دینے کا اعلان

سعودی ولی عہد نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کُن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے گزشتہ 3 برس سے ناقابل شکست ارجنٹینا کو 1-2…

اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری جماعتیں عظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کے لوگ انتخابات کے حق میں اور حکومت سے…

انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ڈھائی ماہ کے بعد انٹر سائنس پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔انٹر سائنس پری میڈیکل پارٹII کے نتائج کے مطابق آدم جی سائنس کالج کے افنان عابد نے 1100 نمبروں میں سے 1040 نمبر لے کر پہلی حاصل کی۔ …

عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، گاڑی سے باہر نہ نکلیں، پولیس

راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ…

عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، ہر انٹرچینج پر قافلے شامل ہوں گے۔پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے پرویز خٹک اور شاہ فرمان پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچ گئے۔ اس موقع…

یوکرین میں میزائل حملے، بجلی منقطع، بچے کے دل کا آپریشن جاری رہا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے اندھیرے میں بچے کے دل کا آپریشن کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل حملے کے…

پاکستان میں HIV کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا

پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک بڑھ گیا، ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ…

بھارت میں سپریم کورٹ کے جج کو مدعی نے’’دہشت گرد‘‘ کہہ دیا

بھارت میں سپریم کورٹ نے جج کو دہشت گرد کہنے والے مدعی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس اور ایک جسٹس کے بینچ نےجج کو دہشتگرد کہنے والے شخص سے کہا کہ آپ کو کچھ مہینوں کے لیے جیل بھیجا جائے گا…