ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، گاڑی سے باہر نہ نکلیں، پولیس

راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔

مراسلے کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور لگا دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.