Browsing Category
Urdunews
سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے
سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔رافیل نڈال انجری کے علاج کیلئے آسٹریلیا سے واپس اسپین جائیں گے۔37 سالہ نڈال انجری کے باعث تقریباً ایک سال انٹرنیشنل ٹینس سے باہر رہے ہیں۔ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی ایک ہفتے قبل…
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی
عام انتخابات سے قبل وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق عمر حمید نے ناسازیٔ طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن…
عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے: شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔لاہور میں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر…
آرٹس کونسل میں سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کی کانفرنس
پاکستان آرٹس کونسل میں سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کانفرنس سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم یہاں انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے جمع ہوئے ہیں، سندھی ادیب بھی…
کراچی: وکیل کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی میں ٹریفک پولیس افسر پر احاطۂ عدالت میں تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر محمد یوسف اور وکیل سمیت 4 افراد کھڑے تھے، یوسف موبائل دیکھ رہا تھا کہ وکیل نے اچانک چہرے پر…
پشاور: محکمۂ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی میں سست روی پر تحفظات
محکمۂ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ کے تعمیراتی کام میں سست روی پر محکمۂ بلدیات خیبر پختون خوا کو خط لکھا دیا۔خط میں محکمۂ ٹرانسپورٹ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔محکمۂ ٹرانسپورٹ نے خط میں محکمۂ بلدیات خیبر پختون…
بلوچستان کے لوگوں کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں: احمد شہزاد
کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔کوئٹہ میں نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی اور احمد شہزاد نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ…
کراچی: اہم شاہراہوں پر لین مارکنگ اور کیٹ آئی نصب کرنے کا سلسلہ شروع
کراچی کی اہم شاہراہوں پر لین مارکنگ اور کیٹ آئی نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کے ایم سی نے پہلے مرحلے میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کام کیا۔اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ شہر کی…
کیا منتحب سینیٹر کا قرارداد کے حق میں ووٹ دینا گناہِ کبیرا ہے؟ کہدا بابر
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سینیٹر کہدا بابر نے کہا ہے کہ کیا کسی منتحب رکن کا قرار داد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرا ہے؟ اپنے ایک بیان میں کہدا بابر نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد پر تنقید کرنے والوں سے سوال کرنا چاہتے…
مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔اس حوالے سے…
پشاور: 2023ء میں کتنی جبری شادیاں ہوئیں؟
پشاور میں جبری شادیوں سے متعلق پولیس کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 2023ء کے دوران 35 خواتین اور 18 کم عمر بچیوں کی جبری شادیاں دیکھنے میں آئیں۔پشاور میں گزشتہ سال خواتین اور بچیوں کی جبری شادیوں کی 53 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 50…
گورنر سندھ سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین کی ملاقات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک ہالینڈ تعلقات، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ہالینڈ کےاعزازی قونصل جنرل…
شہید مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
سنی علما کونسل کے شہید رہنما مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ عبدالرحمٰن معاویہ کی مدعیت میں 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4…
جام کمال کی اہلیہ بھی الیکشن میں حصہ لیں گی
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی اہلیہ بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متحرک ہیں۔جام کمال خان کی اہلیہ ماریہ جام کمال قومی اسمبلی کی نشست این اے 257 سےالیکشن میں حصہ لیں گی۔سابق وزیراعلیٰ جام کمال 2 صوبائی حلقوں پی بی 21 اور 22…
ہمارے پیاروں کو دہشتگرد قرار دے کر سر میں گولیاں ماری جاتی ہیں: جمال رئیسانی
سابق نگراں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ کیا ہمارے پیاروں کے خون کا رنگ علیحدہ ہے، ہمارے پیاروں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے سر میں گولیاں ماری جاتی ہیں۔اسلام آباد میں بلوچستان شہداء فورم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس…
الیکشن ٹربیونل میں لاہور ہائیکورٹ سے مزید 3 ججز شامل
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ سے مزید 3 ججز شامل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس طارق ندیم کو الیکشن ٹربیونل میں شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے…
ہزارہ موٹر وے پر دھند، گاڑیوں کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
ہزارہ موٹر وے پر ہری پور اور شاہ مقصود انٹر چینج کے درمیان دھند میں گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وین، بس، کار اور تعمیراتی مشینری کی گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے…
بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے ووٹ کاسٹ کر دیا
بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے…
45 دن مرضی کے بغیر مجھے شوہر سمیت وزیرِ اعظم ہاؤس میں حبس بیجا میں رکھا گیا، طیبہ گل
سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل نے کہا ہے کہ 45 دن مرضی کے بغیر مجھے شوہر سمیت وزیرِ اعظم ہاؤس میں حبسِ بیجا میں رکھا گیا۔طیبہ گل نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا…
علی محمد خان کے کاغذات درست قرار
الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے۔الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر…