جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گورنر سندھ سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین کی ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک ہالینڈ تعلقات، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ہالینڈ کےاعزازی قونصل جنرل نےامید کی گھنٹی، طاقتور پاکستان راشن بیگز اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے، باہمی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات مثالی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.