جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

علی محمد خان کے کاغذات درست قرار

الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے۔

الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔

وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا  ہے۔

واضح رہے کہ علی محمد خان نے این اے 23 مردان سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.