جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی مزید امیدواروں کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔

پی پی پی اعلامیے کے مطابق میر شبیر بجارانی این اے 192، این اے 200 سے نعمان اسلام شیخ، این اے 240 سے سلیم مانڈوی والا پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی نے گھوٹکی سے شیریار شر کو ٹکٹ دے دیا ہے جو سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 18 پر پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی نے حیدر آباد کی پی ایس 64 سے عاجز دھامرا، پی ایس 70 بدین سے ارباب امیر امان اللّٰہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس 108 کراچی سے ملک فیاض اور پی ایس 88 سے سید مزمل شاہ کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.