جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یہ خطے میں شدید تناؤ کا وقت ہے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یہ خطے میں شدید تناؤ کا وقت ہے، حوثیوں کے حملے کے بعد میری ٹائم سیکیورٹی کا دفاع جاری رکھیں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی اور قطری وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں امداد فراہمی کے راستوں میں رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں، اسرائیل سے شہریوں کی اموات کو کم کرنے پر بات ہوگی، غزہ میں بہت سے صحافی بھی مارے گئے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو گھر واپسی کے قابل ہونا چاہیے، غزہ کے شہریوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ حماس رہنما کے قتل نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو متاثر کیا ہے، قطر اسرائیل حماس مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر کی کارروائیاں غزہ جنگ پر برا اثر ڈال رہی ہیں، غزہ میں شہریوں کی اموات انسانیت کا بڑا امتحان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.