جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ پر مظالم : 11جنوری کو اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلے گا

11 جنوری کو اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلے گا، عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کا آغاز ہوگا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا مطالبہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت کے آغاز کے ساتھ سائبر انتفاضہ کی تحریک چلائی جائے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ تحریک کا تمام انسانیت اور انصاف پسند افراد حصہ بنیں، دو گھنٹے تک اسرائیلی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  EndIsraelGenocide # کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔

حماس نے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 29 اسرائیلی فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے،

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کروائی تھی۔

جنوبی افریقی صدر راما فوسا نے کہا تھا کہ شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسپتالوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی صدر کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل کو فضائی حملے میں شہید کر دیا، حزب اللّٰہ نے گذشتہ روز اسرائیلی ایئر بیس پر 62 راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری ہے، حماس کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، فلسطینی شہداء کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے معذور ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.