جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند

پنجاب میں آٹے اور چینی کے بعد پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا، کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ گئے ہیں۔گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی…

بیلہ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے کا شکار گاڑی میں سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں 40 سے زائد…

میلبرن، خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہوگا، ریفرنڈم کا اہتمام سکھ فار جسٹس نامی تنظیم نے کیا ہے۔ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کرے گی، خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو…

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کا پروفیسر پر حملہ

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایک طلبہ گروپ کے کارکنوں نے پروفیسر پر حملہ کردیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالب علم کیمپس میں تیز رفتاری سے ہیوی بائیک چلا رہا تھا، پروفیسر کے روکنے پر طالب علم نے ہاتھا پائی کی۔کارروائی سے بچنے کے لیے طالب علم…

لیڈر شپ مخلص ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لیڈر شپ مخلص ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔اسلام آباد میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج، سیاست دان اور بیوروکریٹ مل کر ملک کو بچانے کا سوچیں۔دوسری جانب…

فواد چوہدری ناسور ہے، پی ٹی آئی کارکنان

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے لیے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ فواد چودھری کا…

ڈی جی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے…

ایران میں فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

ایران کے مرکزی شہر اصفحان میں فوجی تنصیب میں 2 دھماکے ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ایرانی…

انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ ملک احمد خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا، آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمر سرفراز چیمہ پر لگنا چاہیے تھا۔پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا…

الزام لگانا عمران نے اپنا وتیرہ بنالیا ہے، کائرہ

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران نے…

کوئٹہ، ٹرانسمیشن لائن کا مرمتی کام طویل، شہر تاریکی میں ڈوبا رہا

سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن کا کام طویل ہوجانے سے کوئٹہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کیسکو حکام…

خاران، خضدار میں دن میں دوسری بار زلزلہ

بلوچستان کے علاقوں خاران اور خضدار میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خاران میں جمعہ کی شب 9 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی…

فواد چوہدری کو انصاف کی فراہمی کیلئے عدالت عظمیٰ کی مداخلت درکار ہے، فیصل چوہدری کا خط

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔فیصل چوہدری نے خط کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فواد چوہدری کی گرفتار سے متعلق از…

2025 میں امریکا اور چین کی جنگ ہوسکتی ہے، امریکی جنرل مائیک منی ہین

امریکی ایئرفورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں امریکا اور چین کی جنگ ہوسکتی ہے۔ایئرفورس کی ایئر موبیلیٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منی ہین نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ میں غلط ثابت ہوجاؤں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ 2025 میں جنگ ہوگی۔جنرل…

وزیر خزانہ کہتا ہے پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے، ایک شہزادی آج لندن سے آئی ہے۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 75 برسوں کا آخری نتیجہ یہ ہی ہے کہ 8 کروڑ…

کراچی یونین آف جرنلسٹس انتخابات، پروگریسیو پینل مسلسل چھٹے سال کامیاب

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے انتخابات میں پروگریسیو پینل مسلسل چھٹے سال کامیاب ہوگیا۔فہیم صدیقی صدر، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری اور جاوید قریشی کو خازن منتخب کرلیا گیا۔قاضی آصف، نعیم کھوکھر نائب صدور جبکہ فیضان لاکھانی، سمیر قریشی…

کوئٹہ میں پی ایس ایل میچ، شاہد آفریدی اور محمد یوسف کا پیغام

کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اور شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو پشاور زلمی اور…

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،1 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر…

پرویز الہٰی کا اسحاق ڈار سے متعلق طنزیہ جملہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق طنزیہ جملہ کہہ دیا۔لاہور میں گلگت بلتستان کے ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈار اور ڈالر کا تذکرہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم…

پی سی بی کا کوئی توشہ خانہ نہیں، تحائف گھر لے جاؤں گا، نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ خود کو ملنے والے تحائف گھر ہی لے کر جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خود کو ملنے والے تحائف پر دلچسپ ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ…