Browsing Category
Urdunews
حکومت عوام کو بتائے کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بتائے کہ کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ آٹھ ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران کو اب بھی سہولت…
برازیل: سابق صدر کو سعودی تحائف واپس کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت
برازیل کی عدالت نے سابق صدر بولسونارو کو سعودی عرب کی طرف سے دیے گئے تحائف واپس کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی۔سعودی عرب نے دوران صدارت بولسونارو کو 5 بیش قیمت جیولری آئٹمز دیے تھے۔برازیل کی فیڈرل کورٹ آف اکاؤنٹس نے سابق فوجی کیپٹن کو…
نواز شریف دوبارہ ایوان میں آئیں گے، نہال ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ ایوان میں آئیں گے۔سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج میری پانچ سال کی نااہلی ختم ہوگئی ہے، پہلے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو…
ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمے داروں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عثمان انور نے کہا ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمے دار دونوں افراد نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، دونوں ملزمان نے سوا، سوا گھنٹے کا اعترافی بیان دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے…
وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے گھر پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے مولانا…
بارش کا امکان، پی ایس ایل فائنل کا دن تبدیل کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل کےلیے شیڈول دن بارش کے امکان کے باعث میچ کا دن تبدیل کردیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور کے موسم کے سبب پی ایس ایل 8 کے فائنل کا دن تبدیل کیا گیا…
جنوبی انگلینڈ کے 400 سال پرانے ہوٹل میں آگ لگ گئی
جنوبی انگلینڈ میں 400 سال پرانے ہوٹل میں آگ لگ گئی، آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہوٹل سے بچوں سمیت تقریباً 30 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ہوٹل میں زیادہ تر یوکرینی پناہ گزین موجود تھے، واقعے میں کسی جانی…
اسرائیل کی یوکرین کو اینٹی ڈرون سسٹمز کی فروخت کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری
اسرائیل نے یوکرین کو اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹمز کی فروخت کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔روس کی طرف سے یوکرین پر جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے اینٹی ڈرون سسٹمز یوکرین کو فروخت کرنے کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری دی۔غیر…
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74…
کوکین کا استعمال ناک سے بھی محروم کرسکتا ہے، طبی ماہرین
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوکین کے استعمال سے لوگ اپنی ناک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں کوکین کے استعمال سے ناک سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ کوکین کے استعمال کی وجہ سے کان، ناک اور گلے…
لا اینڈ آرڈر کی صورتحال دیکھتے ہوئے عمران خان اپنےحقوق کھو چکے ہیں، تفصیلی فیصلہ
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ…
ایلیمنیٹر 1: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ …
پولیس کے گھیرنے پر یاسمین راشد نے گاڑی اندر سے لاک کرلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیر لیا، یاسمین راشد نے شادمان انڈر پاس پر گاڑی اندر سے لاک کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے…
زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے، گورنر کے پی کا دعویٰ
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے ان پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا۔گورنر کے پی نے…
کراچی: احتجاجی دھرنے منظم کروانے کا الزام، PTI ایم پی اے گرفتار
کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے منظم کروانے کے الزام میں پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے…
پاکستان کی ترقی، مفادات کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سب سے بات چیت اور مذاکرات کا اظہار کردیا۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات، جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے…
ژوب: دو گاڑیوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق فائرنگ واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے قریبی دیہی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں پر فائرنگ کی، علاقے کو…
اے ٹی سی اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان بری
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان کو بری کر دیا۔عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے سی سی…
ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن امید کی روشنی ہے۔سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراء نے محنت کی، شیری…
علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار
پاکستانی امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان کے امپائر احسن رضا، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے۔احسن رضا کو سال 24-2023 کےلیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا…